ابنا: امریکی قونصلیٹ پیشاور کے یونیورسٹی ٹاون میں واقع ہے اور امریکیوں نے غیرقانوی طریقے سے یہ بلٹ پروف دیوار بنائي تھی جسے پیشاور پولیس نے ڈھا دیا ہے۔
پیشاور میں امریکی قونصلیٹ تین منزلہ عمارت پر مشتمل ہے جس میں چالیس کمرے ہیں۔
اس عمارت کی ہرکھڑکی کو بلٹ پروف بنایا گيا ہے۔ پیشاور کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ بلدیہ کے قوانین کا احترام نہیں کرے گا تو قونصلیٹ کی پوری گرادی جائے گي۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان نے امریکہ کی جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے نیٹو سپلائي لائينیں بند کردی تھیں۔
امریکہ نیٹو سپلائي لائين کھلوانے کے لئے پاکستان پر شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔ نیٹو فوج کے امریکی کمانڈر جان ایلن نے ایک ہفتے میں دوبار پاکستان کا دورہ کیا ہے تا کہ پاکستانی فوجی حکام کو نیٹو سپلائي لائينیں بحال کرنے پر راضی کرسکیں۔
پاکستان نے امریکہ کے مطالبات قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستانی عوام امریکی ڈرون حملوں پر بھی بہت زیادہ برہم ہیں اور اسے اپنے ملک کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ .......
/169